انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم نہ کریں تو پی ٹی آئی کا تنظیمی ڈھانچہ نہیں رہے گا،حکام الیکشن کمیشن

اسلام آباد کے تین حلقوں سے 181امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسلام آبا د(سی این پی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عام انتخابات 2024کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نظرثانی شدہ فہرستیں جاری کر دی گئیں۔شہر اقتدار میں مجموعی طور پر 181 امیدوار انتخابات میں حصہ لے سکیں گے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سےاین اے 46 سے 63 امیدواروں کے نام جاری کئے گئے ، جبکہ این 47 سے بھی 63 امیدواروں کو کلین چٹ دے دی گئی ،اس کے علاوہ این اے 48 کے لیے 55 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے،تینوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نظرثانی شدہ فہرستیں بھی جاری کر دی ہیں۔