نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جشن مولود کعبہ کی شاندار اور پر وقار تقریب

اسلام آباد(سی این پی) حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یوم ولادت کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جشن مولود کعبہ کی شاندار اور پر وقار تقریب ہوئی، تقریب کےمہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے راہنماء اور سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان نقوی تھے جبکہ این پی سی کے صدر انور رضا، سیکرٹری فنانس نیئر علی، صدر رپجا سہیل ملک، ممبر گورننگ باڈی این پی سی عامر رفیق بٹ، سید عون شیرازی، علمدار بلوچ، آر آئی یو جے کے صدرعابد عباسی، جنرل سیکرٹری طارق علی ورک،اظہار خان نیازی، تیمور جدون،شاہد اجمل سمیت سینئر صحافیوں ، فوٹو جرنلسٹس اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،نعت خواں حضرات نے دلکش انداز میں کلام پیش کیا،تقریب کے اختتام پر مولا علی کے جشن ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا۔