راولپنڈی(سی این پی) پی پی 15 سے استحکام پاکستان کے نامزد امید وار حامد نواز راجہ نے راولپنڈی کے مختلف علاقو ںمیں الیکشن آفس کا افتتاح کردیا ،پارٹی عہدیدارملک عدنان،شاہد خان ،سید انش اور اجمیل خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔جبکہ حامد نواز راجہ نے پارٹی عہدیدار ڈینیئل گل کے ساتھ مغل آباد میں ڈور ٹو ڈور مہم چلائی۔
حامد نواز راجہ نے اس موقع پر شہریوں سے بھی ملے اور ان کے مسائل سنے ،شہریوں نے حامد نواز راجہ کو مختلف علاقوں کا دورہ کرنے اور مسائل سننے پر خراج تحسین پیش کیا ،حامد نواز راجہ نے شہریوں سے کہا کہ الیکشن میں جو بھی وعدہ کررہے ہیں انہیں ہر صورت پورا کریں گے ،ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی عوام نے ہم پر اعتماد کیا تھا جس پر ہم نے تمام وعدے پورے کئے تھے اور ریکارڈ ترقیاتی کام کروا ئے،انہوں نے کہا کہ اس بار بھی الیکشن میں کامیابی کے بعد عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ۔