نیشنل پریس کلب سالانہ انتخابات:جڑواں شہروں کے صحافیوں کو فوری سالانہ فیس جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(سی این پی)نیشنل پریس کلب نے جڑوں شہروں کے صحافیوں کو جلد از جلد سالانہ فیس جمع کرانے کی ہدایت کر دی

سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ نیشنل پریس کلب ممبران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن ممبران نے تاحال سالانہ ممبر شپ فیس جمع نہیں کرائی وہ فوری طور پر اسلام آباد اور راولپنڈی کیمپ آفس میں فیس جمع کروائیں۔

آئین کے آرٹیکل 7 رول6 کے مطابق سالانہ فیس جمع نہ کرانے والے ممبران کی ممبر شب معطل ہو جائے گی ،ایسے ممبران ووٹ کے حق سے محروم ہوں گے ۔

اس لئے ممبران سے گزارش ہے کہ وہ جلد از جلد فیس جمع کرائیں تا کہ نیشنل پریس کلب کے انتخابات 2024-25 میں حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔