راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہان حملوں کے پیچھے وہی طاقتیں ہیں جو گھات لگا کر پراکسیز کے ذریعے ججز کو دھمکاتی اور نتائج میں شرمناک چھیڑ چھاڑ کر کے انتخابات کا تمسخر اڑاتی ہیں، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم جانتی ہے کہ ہماری قیادت پر ان حملوں کی منصوبہ بندی کون کر رہا ہے، ہم یہ واضح کر دیں کہ پی ٹی آئی ایسے گھناؤنے اور پرتشدد ہتھکنڈوں سے مجرموں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنے کے مقصد سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹے گی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">