لاہو( سپورٹس رپورٹر)سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ ’ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو ایک دوسرے سے بات نہیں کرنا پسند نہیں کرتے، یہ بین الاقوامی کرکٹ ہے اور آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا جائے،انہوں نے کہا کہ برسوں کے تجربے کے باوجود رضوان جیسے کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ رضوان کو وکٹ لینے میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے رول کو پہچاننا چاہیے تھا اور گیندوں کو زیادہ محتاط انداز میں کھیلنا چاہیے تھا۔وسیم اکرم نے کہا کہ شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی مطمئن دکھائی دے رہے تھے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">