لاہور(سپورٹس نیوز)کرکٹرحارث روف نے بچے کی پیدائش سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے، جبکہ ساتھ ہی ایسی خبروں کو مسترد بھی کر دیا ہے۔
ایکس پر ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا، دعوے کے مطابق فاسٹ بالر حارث رو¿ف کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے۔
اس خبر کے بعد سوشل میڈیا سمیت ملکی میڈیا پر بھی اس حوالے سے خبر سامنے آئی تھی۔
باﺅلر نے باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر ردعمل دیا ہے اور پوسٹ میں ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ہے۔
رو¿ف کا انسٹاگرام پر وضاحت دیتے ہوئے بتانا تھا کہ میرے بچے کی پیدائش سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ خدارا اس قسم کی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریں۔
روف کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں، جبکہ کھلاڑی نے مزید کہا کہ میری نجی زندگی سے متعلق ایسی کوئی بھی خبر جو کسی غیر آفیشنل اکاو¿نٹ سے جاری ہو، تو وہ افواہ ہی ہے۔