اٹلی اور انگلینڈ کے سفارت کاروں کے وفد کا ٹریفک ہیڈکوارٹرزکا دورہ

اٹلی اور انگلینڈ کے سفارت کاروں کے وفد کا ٹریفک ہیڈکوارٹرزکا دورہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)اٹلی اور انگلینڈ کے سفارت کاروں کے وفد کا ٹریفک ہیڈکوارٹرزکا دورہ

وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مرکزی نظام اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل ون ونڈو ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس ہالز کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے اٹلی اور انگلینڈ کے سفارت کاروںکے وفد کو ٹریفک ہیڈکوارٹرزاسلام آباد کا دورہ کروایا، وفد کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مرکزی نظام، جدید ٹیکنالوجی کے حامل ڈیجیٹل ون ونڈو آپریشنل ہالز اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا

سی ٹی او اسلام آباد نے وفد کو بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے

جس میں ٹریفک پولیس فیلڈ آپریشنزاور ای چالان سسٹم جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس جدید ٹیکنالوجی کے تحت شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنیوالے شہریوں کو ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے

اس سلسلے میں 24/7پولیس خدمت مراکز اپنی خدمات شہریوں کو پہنچا رہے ہیں اس کے علاوہ طلبائ و طالبات کو لرنر پرمٹ ان کی دہلیز پر فراہمی کےلیے ڈیجیٹل سمارٹ وین مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں میں جا رہی ہیں

وفد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا، اور اس کامیاب دورے پر چیف ٹریفک آفیسر ٹریفک محمد سرفراز ورک اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔