اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت میں زیرسماعت محمد حسین سید وغیرہ کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کے فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں وکیل صفائی کی طرف سے مہلت کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے، اس موقع پر وکیل صفائی نے ملزمان کا بریت درخواستوں پر دلائل کیلئے مہلت کی استدعا کی جس پر عدالت نے دلائل کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت16 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">