قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں تیزی: محسن نقوی کا جائزہ اور ہدایات!

قذافی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں تیزی: محسن نقوی کا جائزہ اور ہدایات!



چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کے لئے جاری تعمیراتی کام میں تیزی آگئی ہے۔

آئی سی سی وفد کے دورے کے بعد اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن میں تیزی آئی ہے۔ انکلوژرز کے سامنے لگے جنگلے اتار دیے گئے ہیں اور خندق کی کھدائی بھی مکمل ہو چکی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے موقع پر پہنچے۔ انہوں نے انکلوژرز، باکسز، خندق اور بیسمنٹ میں ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور ہر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ “اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے حوالے سے ہر لمحہ قیمتی ہے” اور شائقینِ کرکٹ کی سہولت کے لئے ڈیجیٹل اسکور بورڈ کو مناسب جگہ پر نصب کرنے کی ہدایت بھی دی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیسمنٹ تک لفٹ کی سہولت فراہم کی جائے، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔