حکومت نے نئی پٹرول قیمتوں کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 251 روپے 29 پیسے ہو گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 247 روپے 3 پیسے پر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی منڈی کے حوالے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بارے میں کہا گیا کہ اگلے 15 دنوں کے لیے ان قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔