راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک روز کے دوران شہر بھر سے 54 پیشہ ور گداگر گرفتار،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال میں 433 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایک روز کے دوران شہر بھر سے 54 پیشہ ور گداگر گرفتار،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران رواں سال میں 433 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا گیا،پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں،پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔
