اسسٹنٹ سب انسپکٹرباشاہ خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹرباشاہ خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملےجن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر زمیں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں اسلام آباد پولیس کے سینئرافسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضانے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹربادشاہ خان اپنے خالق حقیقی سے جا ملے،جن کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز /سکیورٹی سید علی رضا سمیت بڑی تعداد میں دیگر پولیس افسران نے شرکت کی .

ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز /سکیورٹی نے مرحوم کے جسدخاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اورمرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا،مرحوم اسلام آباد پولیس میں بطوراسسٹنٹ سب انسپکٹر اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہے تھے،نماز جنازہ کے بعد مرحوم کی میت کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی ضلع میں روانہ کر دیا گیا،انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینئر پولیس افسران کو متوفی کے اہلخانہ کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسراور جوان ہمارے لئے قیمتی اثاثہ ہیں، ان کے اہلخانہ کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا.