راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ گوجرخان نے،بٹیروں کی لڑائی جواء کھیلنے والے 04 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 4500 روپے برآمد، موقعہ سے 04 بٹیرے بھی قبضہ میں لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بٹیروں کی لڑائی جواء کھیلنے والے 04 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں شاہد، جمیل، خلیل اور فیاض شامل ہیں، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 4500 روپے برآمد ہوئے، موقعہ سے 04 بٹیرے بھی قبضہ میں لیے گئے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے،قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
