راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) تھانہ بنی نے،جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بنی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ زیر حراست شخص نے اس کی بیٹیوں کو تھپڑ مارے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، بنی پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مذکورہ شخص کوحراست میں لے لیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ گرفتار شخص کو ٹھوس شواہد کی ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔
