بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی تعریفی لیٹرز اور تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا،سی پی او سید خالد ہمدانی

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے افسران و جوانوں کو فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی پر تعریفی لیٹرز اور تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا،پولیس افسران و اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہادری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے،سی پی اوسید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی، سی پی او نے افسران و جوانوں کو فرائض کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی پر تعریفی لیٹرز اور تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا.

سی پی او نے ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور اے ایس پی گوجر خان سرکل سید دانیال حسن کو تعریفی لیٹرز جبکہ ایس ایچ او چونترہ انسپکٹر ثاقب عباسی، ایس ایچ اومندرہ سب انسپکٹر مہر گل، سب انسپکٹرمنظور شہزاد، سب انسپکٹراسلم پرویز،سب انسپکٹر سخاوت کیانی، اسسٹنٹ سب انسپکٹرحماد، اسسٹنٹ سب انسپکٹرشہباز، ہیڈ کانسٹیبل شکیل عزیز، ہیڈ کانسٹیبل خضر، کانسٹیبل سفیر، کانسٹیبل بلال عنایت، کانسٹیبل وقاص عابد، کانسٹیبل قاسم، کانسٹیبل وقاص، کانسٹیبل شہباز.

کانسٹیبل زوار نذر، کانسٹیبل محسن، کانسٹیبل انجم، کانسٹیبل عبدالخلیل،ڈرائیور کانسٹیبل نعیم شہزادکو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران و اہلکاروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہادری سے اپنے فرائض سر انجام دیئے، شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، امن وامان کا قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔