اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرصدارت عید سکیورٹی اور جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اعلیٰ سطحی اجلاس شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی جلد گرفتاری سمیت جرائم کی سرکوبی کیلئے خصوصی احکامات جاری،تمام پٹرولنگ یونٹ ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثربنائیں،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبا د محمد جواد طارق کی زیر صدارت عید سکیورٹی اور جر ائم کے انسداد کے حو الے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس ایس آ پر یشنز محمد شعیب خان،ایس پی ڈولفن ، ایس پی آے آر ایف اور تمام ایس ایچ آوزنے شرکت کی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے شہر میں سکیورٹی اقدامات اور جرائم کے خلاف حکمت عملی پرڈی آئی جی اسلام آباد کو بریف کیا، ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ عید الضحی کے موقع پرتجارتی مراکزاورچاند رات پرسکیو رٹی انتظا ما ت کو یقینی بنایا جا ئے، مارکیٹوں، شہر کی سکیورٹی اور جرائم کے خلاف بھرپور کر یک ڈاو¿ن کیا جائے، مارکیٹوں میں پیدل گشت کے ساتھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے ذریعے پٹرولنگ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھرمیں اہم عمارات، عبادتگاہوں کی سکیورٹی بدستور موثررکھی جائے، پٹر ولنگ کو با مقصداور مزید مو ثر بنایا جائے،افسران باہمی رابطہ کو مزید بہتر کرتے ہوئے معلومات کا تبادلہ کریں .
کسی بھی صورت اسلحہ کی نمائش ،ہلڑ بازی اور ون ویلنگ کی اجازت نہیں ہوگی، قانون کی خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،تمام پٹرولنگ یونٹ،ڈولفن، ابابیل ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، تمام افسران سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، جرائم کے انسداد کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں ، منڈی مو یشاں کے ارد گرد ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں ، پبلک پارک اور دیگر مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات کیے جائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، تمام افسران اپنے ماتحت عملے پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں،اسی کے ساتھ ساتھ عید پر فورس کی ویلفئیر کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں ہمارا اولین فرض اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سمیت امن و امان کو قائم رکھنا ہے.