نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میںزیر تربیت افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ۔

اسلام آباد (کرائم رپورٹر) نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میںزیر تربیت افسران کے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ،
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران نے وفد کو پولیس آپریشن ہال،آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن ،ویب ٹی وی اور وائرلیس کنٹرول روم کا دورہ کروایا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میںزیر تربیت افسران کے وفد نے سیف سٹی اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا،اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے افسران نے وفد کا استقبال کیا ،جبکہ سینئر افسران نے وفد کو پولیس آپریشن ہال،آنلائن وویمن پولیس اسٹیشن ،ویب ٹی وی اور وائرلیس کنٹرول روم کا دورہ کروایا اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی اہمیت و افادیت سے آگاہ کیا،وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، وفد کو بتایا گیا کہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر،آنلائن ڈسپیچ کنٹرول سنٹر، ای چالان سسٹم اور “پکار “15ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، وفد کو شہر میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی مزید بتایا گیا کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہرمیں امن و امان کی فضا کو برقراررکھنے سمیت جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار کے حامل ہیں،جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر ڈی جی سیف سٹی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا