اسلام آباد (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکردو نے
محکمہ برقیات سکردو کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
چھاپہ مار کاروائی یادگار چوک سکردو پر کی گئی
گرفتار ملزم کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی
ملزم محکمہ برقیات میں بطور میٹر ریڈر تعینات تھا
ملزم کو سٹی مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا
ملزم نے غیر قانونی کام کرنے کے لیے 3 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا
چھاپہ مار کاروائی میں سٹی مجسٹریٹ کے نشان زدہ 3 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ ملزم سے برآمد
ملزم رشوت ستانی کے جرم میں ملوث تھا
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزم کے ساتھ شریک دیگر ملزمان کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔