راولپنڈی( کرئم رپورٹر ) تھانہ وارث خان نے، سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والا فرد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے فرد کو گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ ماہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا، زیر حراست شخص وقوعہ کے بعد روپوش ہو گیا تھا جسے وارث خان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
