ڈی ایس پی سکیورٹی عبدالرشید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد

اسلام آ باد( کرئم رپورٹر )ڈی ایس پی سکیورٹی عبدالرشید کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب کا انعقاد ،ڈی آئی جی اسلا م آباد محمد جواد طارق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسر کی خد مات کو سراہتے ہوئے اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں 40سالہ سروس کے بعد ریٹائرڈہونے والے ڈپٹی سپرٹینڈنٹ آف پولیس عبدالرشیدکے اعزاز میں ڈی آئی جی اسلام آباد دفتر میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ڈی آئی جی اسلا م آباد محمد جواد طارق نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر ایس پی وی وی آ ئی پی سکیورٹی اقبال حسین،ایس پی سکیورٹی /آپریشنز پری گل ترین اور دیگر پولیس افسران موجود تھے، ڈی آئی جی اسلام آ باد نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈی ایس پی سکیورٹی کو نیک خواہشات کا پیغام دیا،انہوں نے ریٹائر ڈہونے والے پولیس افسرکی محکمہ پولیس کے لئے کی گئی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے، جس نے سروس شروع کی وہ ایک دن ریٹائر بھی ہو گا،آپ نے ایک لمبا عرصہ محکمہ پولیس کی خدمت کی اب محکمے کو آپ کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے.

دوران سروس ہم سب کی کوشش ہونی چاہیے کہ کچھ ایسے کارنامے انجام دئیے جائیں، جس سے آپ کا نام روشن ہو اور آپ کے کردار کو اچھے الفاظ میں یاد رکھا جائے ہمیں اس بات کا عہد کرنا چاہیے کہ سروس کے دوران زیادہ سے زیادہ عوامی خدمت کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے آفیسرنے اپنا زندگی کا قیمتی حصہ محکمہ پولیس میں گزار کر عوام کی خدمت کی اس کے بدلے محکمہ پولیس نے بھی آپ کو عزت،وقار اور ایک مقام دیا جس پر آپ کو اللہ کا شکر گزار ہونا چاہیے،آخر میں ڈی آئی جی اسلام آ باد نے ریٹائرڈ ہونے والے آفیسر کی خد مات کو سراہتے ہوئے اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.