اسلام آباد( کرئم رپورٹر )وفاقی دارلحکومت میں پچھلے سال کی نسبت سال 2025 میں جرائم کی شرح میں 33%کمی ،جبکہ 5083 مقدمات ٹریس 8784 ملزمان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 81 کروڑ روپے سے زائدکا لوٹا گیا مال برآمد،عوامی خدمت کے دوران76ہزار شہریوں کو خدمت مراکز سے سہولیات مہیا کی گئیں جبکہ 920پولیس افسران کی ریکاڈ ترقیاں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی نے بطور آئی جی اسلام آباد چارج سنبھالنے کے ساتھ وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اصلاحات متعارف کرائیں، جس سے جرائم کی شرح میں واضح کمی واقع ہوئی،اسی کے ساتھ شہرکی حفاظت ،شہریوں کی سہولت اور پولیس افسران کی ویلفئیر کیلئے بھی متعدد اقدامات اٹھائے جس سے پولیس اور عوام کے مابین روابط مزید بہتر اور پولیس افسران کا مورال بلند ہوا،اسلا م آباد پولیس کی جرائم کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی کے باعث وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پچھلے سال کی نسبت رواں سال2025 کے دوران جرائم کی شرح میں 33 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، اسی طرح آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمانڈ اسلام آباد پولیس نے مختلف تھانہ جات میں درج 5083 مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے 8784 ملزمان کوگرفتار کیا،جبکہ ملزمان کے قبضے سے 81 کروڑ 44لاکھ روپے کا لوٹا گیا مال برآمدہوا.
جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سال 2025 میںکارروائیاں کے دوران کار و موٹرسائیکل چوری میں ملوث290 گینگز کے 649 ملزمان کو گرفتارکر کے 152 گاڑیاں اور320 موٹرسائیکلز کو برآمدکیاگیا،اسلا م آباد پولیس کے عوامی خدمات کیلئے قائم “پولیس خدمت مراکز” نے سال 2025 میں اب تک کل76ہزارسے زائدشہریوں جن میں غیر ملکی اور اورسیز شہری بھی شامل ہیںکو مختلف خدمات فراہم کیں،آئی جی اسلا م آباد کی ہدایت پرپبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کیلئے سال 2025 میں ڈی آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہریوںکے دوران شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی 1086 شکایات میںسے 973 شکایات کو بروقت اورشفافیت پر حل کیا گیا،جبکہ اسی عرصے کے دوران 920پولیس افسران کی اگلے عہدوں پر ریکارڈ ترقیاں کی گئیں،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ امن و امان کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی خوشحالی اور سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہے، حالیہ جرائم میں کمی اسلام آباد پولیس کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ ہے.
بہتر نتائج کے حصول کے لیے اسلام آباد پولیس کمیونٹی پولیسنگ اورجرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے شہریوںاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر ضرور دیتی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس سلسلے میں شہریوںکے ساتھ روابط کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیںاور ہم ایک محفوظ اور پرسکون اسلام آباد کے لیے مل کر کام کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں.