ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان کی زیرصدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد( کرئم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان کی زیرصدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ،افسران موٹر سائیکل چوری میں ملوث متحرک گینگز کے ممبران کے خلاف کریک ڈاﺅن سمیت سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں ، پٹرولنگ دستے شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثربنائیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان کی زیر صدارت جر ائم کے انسداد کے حو الے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایڈیشنل ایس ایچ اوزنے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کر یک ڈاون کیا جائے، تمام افسران سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ریو ں اور سابقہ ریکا رڈ یافتہ مجرمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، پٹر ولنگ کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا ئیں، ہر افسر فیلڈ میں نظر آئے، متحر ک گروہوں کے ممبران کے خلاف کر یک ڈاون کر یں.

اسلحہ کی نما ئش، ہو ائی فائر نگ اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید قانونی کا رروائیاں عمل میں لائی جا ئیں، انہوں نے مزید کہا کہ تمام پٹرولنگ یونٹ، اور ایمرجنسی ریسپانس یونٹس شہر کے تمام علاقوں میں پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، جرائم کے انسداد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ان کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اسلام آباد پولیس کا اولین فرض شہریوں کی جان و مال کی حفاظت سمیت شہر میں امن و امان کی فضا ءکو برقراررکھنا ہے.