اسلام آباد( کرائم رپورٹر )ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان کی اسلام آباد کے تمام تھانہ جات کے پولیس گائیڈز کو بریفنگ دی تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی بروقت فراہمی، شہریوں کی راہنمائی اور حسن اخلاق سے پیش آئیں، سائلین کی فوری داد رسی کو یقینی بنائیں۔
تفصیلا ت کے مطا بق سینئر سپر ٹینڈنٹ آف پولیس اسلام آباد محمد شعیب خان نے اسلام آباد کے تمام تھانہ جات میں تعینات پولیس گائیڈز کے ساتھ ملاقات کی،انہوںنے تھانہ جات پر تعینات پولیس گائیڈز کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ وہ تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کو سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائے، تمام افسران تھانہ جات میں اپنے مسائل کے حل کے لئے آنے والے شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے ان کی راہنمائی کو یقینی بنائیں .
تمام شہریوں کی درخواست پر فوری ای ٹیگ لگوا کر انکوائری و ڈیوٹی افسران کے ساتھ ملاقات کروائیں ،انہوں نے تمام گائیڈز کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ تمام سائلین کی فوری داد رسی کو یقینی بنائیں،بالخصوص خواتین اور بزرگ شہریوں کو خصوصی توجہ دیں،تمام افسران اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کریں،ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے مزیدکہا کہ کرپشن پر زیر و ٹا ولر نس ہے،فرائض منصبی میں غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا،اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے.