پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کاروائیاں سنگین جرائم میں ملوث 08 اشتہاری مجرمان گرفتار اسلحہ برآمد

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر خرم شہزاد اور انکی ٹیم نے دورانِ چیکنگ 9mm پسٹل معہ 08 روند برآمد کر لیے۔ ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ جبکہ پٹرولنگ پوسٹ کوٹکے ، مٹھیال ، ڈھوک پٹھان ، بحریہ ٹاؤن ، دلیل پور ، ڈھرنال اور چک اکاء سے دورانِ چیکنگ مختلف مقدمات میں مطلوب 08 اشتہاری مجرمان اور 04 عدالتی مفرور گرفتار کر کے پابند سلاسل کیۓ گیۓ۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیلیے کوشاں ہے۔