تھانہ چونترہ نے، رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار،

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ چونترہ کی ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف کاروائی، رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والا گینگ گرفتار، زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے،رشتے کے لئے آنے والے شہری کی زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے۔

تفصیلات کے مطابق چونترہ پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں.

گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے تھے،رشتے کے لئے آنے والے شہری کی زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے تھے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔