ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے راول افس میں میٹنگ

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے راول افس میں میٹنگ، میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی شرکت، ایس ڈی پی اوز کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی خود خصوصی نگرانی کی ہدایت، محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی راول محمد حسیب راجہ کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے راول افس میں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں راول ڈویژن کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،ایس پی راول نے ایس ڈی پی اوز کو محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی خود خصوصی نگرانی کی ہدایت کی،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، محرم الحرام کے دوران ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا.

محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔