ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ایس ڈی پی او سول لائنز آفس اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا آفس میں میٹنگ کا انعقاد

راولپنڈی( کرئم رپورٹر )ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ایس ڈی پی او سول لائنز آفس اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا آفس میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ڈی پی او ٹیکسلا، سرکل ایس ایچ اوز،امام بارگاہوں کے متولی اور بانیان جلوس کی شرکت،محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ایس ڈی پی او سول لائنز آفس اور ایس ڈی پی او ٹیکسلا آفس میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ڈی پی او ٹیکسلا، سرکل ایس ایچ اوز،امام بارگاہوں کے متولی اور بانیان جلوس نے شرکت کی،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ مجالس/جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، تمام مجالس /جلوس کو بمطابق ایس او پی اپنے مقررہ وقت اور راستوں سے ہوتے ہوئے شروع اور ختم کیا جائے.

محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مجالس/جلوس کے منتظمین نے انتظامیہ سے مکمل تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔