راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ بنی نے ، سٹریٹ کرائم،چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد گرفتار، مسروقہ و چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، رقم 10 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم،چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد مسروقہ و چھینے گئے 2 موٹر سائیکل، رقم 10 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
