بینکاری جرائم اور مالیاتی سیکورٹی – ڈی جی ایف آئی اے کی بینکرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے اہم ملاقات

اسلام آ باد (کرائم رپورٹر )بینکاری جرائم اور مالیاتی سیکورٹی – ڈی جی ایف آئی اے کی بینکرز ایسوسی ایشن آف پاکستان سے اہم ملاقات ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار کی صدارت میں بینکرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے نیشنل بینک ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس اجلاس میں تمام بڑے قومی و کمرشل بینکوں کے اعلیٰ عہدیداران اور سینئر ایگزیکٹیوز نے شرکت کی اجلاس کا مقصد مالیاتی جرائم، سائبر خطرات، اور ریگولیٹری کمپلائنس سے متعلق معاملات پر ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور بینکنگ شعبے کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا تھا۔

اجلاس کے دوران بینکنگ نمائندگان نے اپنے تحفظات، عملی مشکلات اور تجاویز پیش کیں بینکنگ فراڈز، مالی بے ضابطگیوں اور قانونی معاونت کے ضمن میں بروقت کارروائی کے طریقہ کار کو بھی بہتر بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ڈی جی ایف آئی اے نے ایف آئی اے کی جانب سے مکمل ادارہ جاتی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ڈی جی ایف آئی اے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بینکاری شعبے کے مابین مؤثر روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر اشتراکِ عمل اور مشترکہ اقدامات کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اس ضمن میں آئندہ جائزہ اجلاس اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا، تاکہ پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور باہمی تعاون کو مزید ادارہ جاتی شکل دی جا سکے۔