راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ پیرودھائی نے ، اپنے چچا کے گھر سے زیورات چرانے والے 2 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے چچا کے گھر سے زیورات چرانے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا، زیر حراست افراد سے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات برآمد ہوئے، زیر حراست افراد نے فیملی کی غیر موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات چرائے تھے، واقعہ کا مقدمہ ایک ہفتہ قبل درج کیا گیا تھا، پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کر لیے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
