راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ دھمیال نے،اپنی ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والا شخص گرفتار،آلہ قتل چھری برآمد۔ تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنی ہمشیرہ کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے آلہ قتل چھری برآمد ہوئی، زیر حراست شخص نے اپنی سگی بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیا، دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی
