راولپنڈی( کرئم رپورٹر )تھانہ سول لائنز نے، سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی مدعیت میں جعلی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج، 02 نامزد افراد گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار کی مدعیت میں جعلی وکیلوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے 02 نامزد افراد کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق ملوث اشخاص وکلا کا یونیفارم پہنتے اور خود کو وکیل ظاہر کرتے تھے، ملوث افراد سائلین کو جعلی کیسز کی بنیاد پر لوٹتے تھے، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائیگی۔
