راولپنڈی ( کرائم رپورٹر )ایس ڈی پی او وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین اور ایس ایچ او تھانہ وارث خان اور ایس ایچ او تھانہ بنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا محرم الحرام کی تمام مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم یاسین کی ہدایت پر امام بارگاہوں اور مجالسِ روٹ پر کلوز سرکٹ کیمرے نصب کیئے گئے ہیں پرامن معاشرے کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکرکے علماء آمن کے سفیر کا کردار ادا کریں ڈی ایس پی وارث خان سرکل رانا نعیم کو تھانہ وارث خان کےایس ایچ او جواد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ طاہر محمود نے ڈی ایس پی وارث خان سرکل کو محرم الحرام کے سکیورٹی جلوس کے بارے میں مکمل بریف کیا.
ایس ایچ او وارث خان جواد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ بنی راجہ طاہر محمود نے آمن و امان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد اور جلوس کے دوران قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پرنصب واک تھرو گیٹس کے ذریعے شرکاء کی مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی جلوس روٹس میں بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے اور تمام روٹس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی قانون کی عملداری اور امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے پرامن معاشرے کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے پولیس کا ساتھ دیں سوشل میڈیا پر فرقہ واریت و نفرت انگیز مواد کی تشہیر اور شر انگیز مذہبی وال چاکنگ پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہےمحرم الحرام کے دوران امن و امان خراب کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا.