چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد (کرا ئم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے 500 سے زائد پولیس افسران فرائض سرانجام دیں گے،جوبہترین ٹریفک انتظامات کو یقینی بنانے سمیت ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اورشہریوں کو متبادل راستے مہیا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی کے خصوصی احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایس پی ٹریفک اور زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی،اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں محرم الحرام کیلئے موثر ٹریفک پلان تشکیل دیا گیا ہے،جس کے مطابق محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے 500 سے زائد پولیس افسران اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے.

اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ محرم الحرام میںبہترین ٹریفک انتظامات کئے جائیں،جبکہ جلوس کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے، اسی طرح ٹریفک کی بہترین روانی کو یقینی بنانے کیلئے شہریوں کومتبادل راستے بھی مہیا کیے جائیں،شہری جلوس کے روٹس اور اس کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ سے گریز کریںاور مختص کردہ پارکنگ میں گاڑیاں پارک کریںجبکہ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس کے افسران فرائض کی انجام دہی میں ہمہ وقت مصروف رہیں گے،شہری جلوسوں کے دوران متبادل راستوں اور تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم ریڈیو92.4 کو فالو کریں،وفاقی دارالحکومت میں مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنا اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنا اسلام آبا دٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.