وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو داد تحسین دی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی، کوچز اور بورڈ عہدیداران کی بھی پذیرائی کی۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا،پر امید ہیں کہ آئندہ میچز میں بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم اسی طرح محنت اور شاندار کارکردگی دکھائے گی۔