اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )دنیا بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ملک میں مہنگائی کا طوفان لانے میں اہم کردار ادا کردیا وفاقی حکومت کی جانب سے 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد عوام کے لیے بڑا تحفہ ، ڈیزل کی قیمت میں چھ روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے باعث ملک بھر میں اشیائے خرد و نوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو جائے گا اشیائے خرد نے لانے جانے میں کہ کرایوں میں اضافہ گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کے باعث ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان کھڑا ہو جائے گا چیئرمین اوگرا مسرور خان کی جانب سے وفاقی حکومت کو بھجوائے گئے ریٹس میں ر د و بدل کیا گیا ، ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں کروڈآئل کی قیمت صرف 60 ڈالر فی بیرل ہے جبکہ پاکستان میں حکومت پٹرولیم کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ کر رہی ہے دنیا بھر میں کروڈ آئل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہے یاد رہے کہ 2019 میں کرونا آیا تھا تو 60 ڈالر فی بیرل قیمت پر کروڈ ائل فروخت ہوتا تھا جبکہ 2025 میں آج بھی 60 ڈالر فی بیرل فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین اوگرا نے وفاقی حکومت کو مبینہ طور پر غلط اعداد و شمار بتائے جس پر وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کا خوفناک اضافہ کر نے کی سفارش کی اس کے بعد وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضا ف مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 194روپے34پیسےفی لیٹر مقرر، مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگا، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 185روپے5پیسے فی لیٹر مقررتھیوزارت خزانہ نےتھوڑی دیر قبل ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھاہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج سے 6روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہےپیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہے گی، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔

