نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ نے قطر کے وزیرِ مملکت سے ٹیلی فون پر گفتگو کی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اتوار کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون، باہمی دلچسپی کے اہم امور اور جاری عالمی و علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔