اسلام آباد (کرائم رپورٹر )قانون کی بالادستی، معیاری تفتیش کے بغیر ناممکن ہے،آئی جی اسلام آباد نے موثر تفتیش کے حوالے سے منعقد اجلاس میں سنگین مقدمات کی پیروی کا جائزہ لیا، شہریوں کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو موثر کرنے، عوام کی سہولت کے اقدامات کو تیز کرنے کے حوالے سے افسران کو احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضو ی نے تفتیشی امور کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا،اجلاس میں ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ اور لیگل ٹیم کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے سنگین مقدمات کی پیروی کا جائزہ لیا، شہریوں کی حفاظت کو مقدم رکھتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کو موثر کرنے، عوام کی سہولت کے اقدامات کو تیز کرنے کے حوالے سے افسران کو احکامات جاری کئے،جبکہ انہوں نے تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے اور زیر تفتیش مقدمات کا بھی جائزہ بھی لیا .
اسی طرح اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ عدالتوں میں جاری مقدمات پر پیش رفت حاصل کی اور لیگل ٹیم سے مختلف قانونی امور پر مشاورت بھی کی، انہوں نے اعلیٰ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات پر قانونی کارروائی کو بروقت مکمل کرنے اور عدالتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے سمیت تمام ڈویژنز میں باہمی رابطے کو مضبوط بناتے ہوئے عوام کو محفوظ اور موثر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں.

