پولیس ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ، ریپ اور دیگر سنگین مقدمات کی تحقیقات میں مہارت فراہم کی گئی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، تربیتی ورکشاپ میں ایس ایس آئی یو کے تفتیشی افسران کی شرکت، ورکشاپ میں جسٹس ریٹائرڈ حسن رضا پاشا اور میاں عبد الرحیم ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے تفتیشی افسران کو ریپ/زیادتی سمیت دیگر اہم مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے، ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو ملزمان ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن کے نقائص کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا، تربیتی ورکشاپ میں ایس ایس آئی یو کے تفتیشی افسران نے شرکت کی، ورکشاپ میں جسٹس ریٹائرڈ حسن رضا پاشا اور میاں عبد الرحیم ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹرنے تفتیشی افسران کو ریپ/زیادتی سمیت دیگر اہم مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے، ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو ملزمان ٹریس کرنا،شواہد اکھٹے کرنا اور ملزمان کو سزا دلوانے کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن کے نقائص کے متعلق بھی نشاندہی کرائی گئی، لیکچر میں تفتیشی افسران کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں تفتیش کے طریقہ کار سے آگاہی فراہم کی گئی، موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے اور شہریوں کو انصاف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، سنگین مقدمات میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں ملنا حق اور انصاف کی فتح ہے۔