آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ، ناکہ G-14 پر افسران کے ساتھ افطار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ، افسران سے ملاقات اور حوصلہ افزائی کی ناکہG-14 کا دورہ کرتے ہوئے فیلڈ ڈیوٹی پر موجود افسران کے ساتھ روزہ افطار کیا ، جبکہ نماز فجر میں مساجد و امام بارگاہوں پرسیکیورٹی انتظامات ازخود چیک کئے اورسینئر افسران کو ڈیوٹی مزید موثر بنانے کےلئے ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے گزشتہ روز ناکہ G-14کا دورہ کرتے ہوئے فیلڈ ڈیوٹی پر موجود افسران کے ساتھ روزہ افطار کیا اور ان کی مستعدی و پیشہ ورانہ نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہمہ وقت مکمل الرٹ رہنے کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کیں، جبکہ آئی جی اسلام آباد نے نمازِ فجر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں کا دورہ بھی کیا اور سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے جذبہ خدمت اور فرض شناسی کو سراہا،آئی جی اسلام آباد نے سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے سینئر افسران کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے .

انہوں نے تاکید کی کہ تمام افسران و اہلکار اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی، چوکسی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سرانجام دیں،انہوں نے مزید کہا کہ تمام افسران شہریوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی جاری رکھیں اور ہمہ وقت الرٹ رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں، اسلام آباد پولیس شہریوں کو محفوظ اور پ±رامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔