ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر 102 اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری، کارکردگی کو سراہا گیا

اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ملک بھر میں تعینات اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ایف آئی اے کے مختلف زونز میں تعینات 102 اہلکاروں کی ترقیوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں ترقیوں کے تحت 27 اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز کو سب انسپیکٹرز، 55 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپیکٹرز جبکہ 20 یو ڈی سیز کو اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے اس موقع پر کہا کہ ترقی محنت، دیانتداری اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مزید احسن انداز میں سرانجام دیں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ منظم جرائم کے خاتمے کے لیے مزید مؤثر اور نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ترقی پانے والے تمام افسران اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔