اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد / ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس کا انعقاد آئی جی اسلام آباد / ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن نے ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لئے جاری و مجوزہ پراجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا ۔انہوں نے تمام افسران کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد/مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر، اے آئی جی لاجسٹکس عبدالحق عمرانی، اے آئی جی لیگل اور این پی ایف کے سینئر افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد/ایم ڈی این پی ایف نے اجلاس میں ادارہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور پولیس فورس کی فلاح و بہبود کے لئے جاری و مجوزہ منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ پولیس افسران اور ان کے اہلِ خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مزید برآں، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے، نئے فلاحی و رہائشی منصوبوں کو مو¿ثر انداز میں آگے بڑھانے اور ادارے کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور ڈی جی ورکس کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی کی۔

میٹنگ میں اسلام آباد پولیس کے تھانہ جات اور دیگر مقامات پر جاری تعمیراتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر منصوبوں کی رفتار، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ پولیس افسران اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔آئی جی اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور مقررہ ٹائم لائن کے مطابق منصوبوں کو مکمل کیا جائے۔بعد ازاں، آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر محمد افضل سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ انہوں نے ریٹائرڈ انسپکٹر کی طویل محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور دیانت داری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازی پولیس شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افسران ادارے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں جو اپنے کیریئر کے دوران فرض شناسی اور شہریوں کی خدمت کے اعلیٰ معیار قائم کرتے ہیں.

