صدر ڈویژن پولیس کی کارروائیاں: 10 گینگز کے 29 افراد گرفتار، کروڑوں مالیت کی چوری کی چیزیں برآمد

راولپنڈی (کرائم رپورٹر ))صدر ڈویژن پولیس کی رواں سال کے دوران اب تک کی کارروائیاں،ڈکیتی،رابری، سنیچنگ، کار سنیچنگ،موٹر سائیکل چوری، مویشی چوری اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کے 29 افراد گرفتار، 40 لاکھ روپے مالیت کی چھینی گئی کار، 20 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 7 لاکھ 61 ہزار 800 روپے، مسروقہ مویشی مالیتی 5 لاکھ 50 ہزار روپے،موبائل فون اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدرڈویژن پولیس نے رواں سال کے دوران اب تک کی کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی،رابری، سنیچنگ، کار سنیچنگ،موٹر سائیکل چوری، مویشی چوری اور چوری و نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 10 گینگز کے 29 افرادکو گرفتارکرلیا،زیر حراست گینگز سے 40 لاکھ روپے مالیت کی چھینی گئی کار .

20 مسروقہ موٹر سائیکل، مسروقہ رقم 7 لاکھ 61 ہزار 800 روپے، مسروقہ مویشی مالیتی 5 لاکھ 50 ہزار روپے،موبائل فون اور اسلحہ برآمدہوا، صدر بیرونی پولیس نے چار گینگز کے 16 افراد کو حراست میں لیکر 40 لاکھ مالیت کی چھینی گئی کار، 4 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 1 لاکھ 48 ہزار روپے برآمد کی، روات پولیس نے تین گینگز کے6 افراد کو حراست میں لیکر 16 مسروقہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 1 لاکھ 66 ہزار 300 روپے برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے دو رکنی گینگ کو حراست میں لیکر مسروقہ بکری مالیتی 50ہزار روپے اور رقم 20 ہزار روپے برآمد کی، چونترہ پولیس نے تین رکنی گینگ کو حراست میں لیکر مسروقہ بکری مالیتی 1 لاکھ روپے و رقم 18 ہزار 500 روپے .

موبائل فون اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیے، جاتلی پولیس نے دو رکنی گینگ کو حراست میں لیکر مسروقہ گائے اور بچھڑا مالتی 4لاکھ اور رقم 4لاکھ 9 ہزار روپے برآمد کی، زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گاایس پی صدر انعم شیرکا کہنا تھاکہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔