اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر محکمانہ پرموشن کمیٹی کے اجلاس کاسلسلہ جاری کمیٹی نے اے ایس آئی کی خالی سیٹوں پر ہیڈ کانسٹیبلز کے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،آئی جی اسلام آباد کی منظوری کے بعد ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پرڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہیڈکوارٹرزملک جمیل ظفر کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں اے آئی جی اسٹیبلیشمنٹ شعیب مسعوداور چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے .
اجلاس میں پرموشن کمیٹی نے ہیڈ کانسٹیبلزکے سروس ریکارڈ کا جائزہ لیا،کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی کی سفارشات بھجوادیں،جن کی منظوری کے بعدہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جائے گا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز نے کہا کہ محکمانہ ترقی ہر پولیس افسر کا بنیادی حق ہے،تمام محکمانہ ترقی کے کورس پاس کرنے والے والے افسران و جوانوں کو ان کی سنیارٹی کے مطابق خالی سیٹوں پر پرموٹ کیا جائے گا اور یہ سلسلہ تمام خالی سیٹیں مکمل ہونے تک جاری رہے گا.

