یوم انہدام جنت البقیع جلوس: راولپنڈی میں سخت سکیورٹی، 1000 سے زائد پولیس اہلکار تعینات، شہر بھر میں ہائی الرٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) یوم انہدام جنت البقیع کے جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے مؤثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی راول سمیت ایس ڈی پی اوز بھی ہمراہ ہیں، راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جلوس کے روٹ،چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکار الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں،ایس ایس پی آپریشنز، راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے.

ایس ایس پی آپریشنزملک طارق محبوب۔ تفصیلات کے مطابق یوم انہدام جنت البقیع کے جلوس کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے مؤثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب فیلڈ میں موجود رہ کر تمام انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی راول سمیت ایس ڈی پی اوز بھی ہمراہ ہیں، راولپنڈی پولیس کے 1000 سے زائد افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،ٹریفک پولیس کے 200 سے زائد افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، جلوس کے روٹ،چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں، سیف سٹی اور دیگر کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر تعینات افسران واہلکار الرٹ ڈیوٹی کو یقینی بناتے ہوئے مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، جلوس میں داخل ہونے والے ہر فرد کو مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔