گیس کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

یکم اپریل سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، گھریلو سلنڈر 3,588 روپے کا ہو گیا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر ) و فاقی حکومت کا یکم اپریل سے عوام کو تحفہ وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات کی روشنی میں وفاقی وزیر پٹرولیم ملک پرویز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باوجود ملک میں ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے ایک طرف عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر وفاقی وزیر نے اوگرا کو ہدایت کی کہ وہ ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافے کی رپورٹ بنا کر بھیجیں.

جس کے بعد چیئرمین اوگرا نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر کے منظوری کے لیے وفاقی وزیر پٹرولیم کو بھجوا دی جنہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیس کی قیمت میں جو اضافہ ہوا،ایل پی جی کی قیمت میں 78روپے 28 پیسے فی کلو اضافہ، نوٹیفیکیشن اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی نئی قیمت 304 روپے 12 پیسے مقرر قیمت میں اضافے سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 923 روپے 71پیسے مہنگا ہو گیاایل پی جی کے 11.8کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 3588 روپے 59 پیسے مقرر ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔