راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان نے انچارج ڈولفن سکوارڈ انسپکٹر محمد عثمان، ایس ایچ او روات انسپکٹر زاہد ظہور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نذیر اور ہیڈکانسٹیبل ارسلان کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ذمہ داری ہیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ناصر علی خان نے انچارج ڈولفن سکوارڈ انسپکٹر محمد عثمان، ایس ایچ او روات انسپکٹر زاہد ظہور، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد نذیر اور ہیڈکانسٹیبل ارسلان کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصر علی خان کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اور جرائم کی روک تھام اولین ذمہ داری ہیں۔

