راولپنڈی(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔سینئر ٹریفک وارڈن نے دوران سروس پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ سی ٹی او راولپنڈی کیطرف سے سینئر ٹریفک وارڈن کو مبارک باد، تعریفی سنداور انعام کا اعلان۔محدود وسائل اور سخت نوکری کے باوجود تعلیم جاری رکھنا قابل ستائش ہے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے سینئر ٹریفک وارڈبن محمد عدنان مہر نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے ہسٹری کے مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، سی ٹی او راولپنڈی فرحان اسلم نے سینئر ٹریفک وارڈن محمد عدنان مہر کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے تعریفی سنداور انعام کا اعلان کیا،انکا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں ٹریفک وارڈنز میں دوسروں سے آگے بڑھنے کی لگن پیداکرتی ہیں۔
ٹریفک وارڈنز کا ڈیوٹی کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنا خوش آئند ہے۔ سینئر ٹریفک وارڈن محمد عدنان مہر کا محدود وسائل اور سخت نوکری کے دوران قرآن پاک حفظ کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز کی کثیر تعداد نے قانون،ہسٹری، اکنامکس، ریاضیات اور انٹر نیشنل ریلیشنز سمیت مختلف مضامین میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کی ہوئی ہیں اور انکی تعلیمی قابلیت کی وجہ سے انھیں دیگر فورسز پربھی سبقت حاصل ہے۔میری طرف سے ٹریفک پولیس کے تمام جوانوں کو ویلفیئر کیساتھ تعلیمی حوالے سے بھی مکمل سپورٹ فراہم حاصل ہے۔

