راولپنڈی پولیس کی لیڈی انسپکٹر ارم خانم نے 5 گولڈ اور 1 براؤنز میڈل جیت کر اعزاز حاصل کیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی لیڈی انسپکٹر ارم خانم کا اعزاز،لیڈی انسپکٹر نے 5 گولڈ میڈل اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر ارم خانم نے فورتھ فٹنس باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2026 کے مقابلوں میں پشاور میں 2 گولڈ میڈل اور 1 براؤنز میڈل حاصل کیا .

ڈسٹرکٹ آرچری چمپیئن شپ 2026 کے مقابلوں میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کیے،انسپکٹر ارم خانم کو پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن نے اپریسیشن گولڈ میڈل سے بھی نوازا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لیڈی انسپکٹر ارم خانم کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں کو سامنے لانے کے لئے راولپنڈی پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔